بھٹکل :7؍ مارچ (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ میں اتی کرم داروں کی طرف سے 10مارچ کو ’فوریسٹ مکینوں کو بچاو‘کے موضوع پر بہت بڑے پیمانے پر جلوس نکالا جائے گا اور وائی ایم ایس اے میدان کے سامنے والے بلال ہال میں جلسہ منعقد کیا جائے گا اس بات کا اعلان ارنیا ہوراٹ گار ویدیکے کے صدر رویندرنائک نے کیا ہے۔
بھٹکل میں فوریسٹ مکینوں کے بچاؤ جاتھا کے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں یہ جاتھا اترکنڑا ضلع کی حد تک محدود رہے گا لیکن دوسرے مرحلےمیں اتی کرم داروں کا یہ جاتھا پوری ریاست میں نکلے گا اور اپنے حقوق کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا۔ جاتھا کے دوران ہردیہات اور محلوں میں گھوم گھوم کر فوریسٹ مکینوں کو قانونی معلومات دی جائیں گی۔
پریس کانفرنس میں رویندرنائک نے22ڈسمبر کو بنگلورو میں ودھان سودھا اجلاس کے دوران اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر کوٹا شری نواس پجاری ، وزیربرائے مزدور ارےبائیل شیورام ہیبار ، فوریسٹ وزیر امیش کتی کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں لئے گئےفیصلے کی نقل پیش کرتےہوئےبتایا کہ ہر پیر کو فوریسٹ مکینوں کے انخلاء پر روک، سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر کےلئے موقع ، فوریسٹ قانون کے مطابق عرضیوں پر دوبارہ نظر ثانی پر حکومت تیار ہونے کا استقبال کرتےہوئے کہاکہ ریاستی حکومت نےجو فی الوقت فوریسٹ مکینوں کو تھوڑی بہت راحت دی ہے اس کا استقبال کرتےہیں۔ لیکن سپریم کورٹ میں فوریسٹ مکینوں کو نکال باہر کئے بغیر متعینہ اصولوں پر فوریسٹ زمین حق کی تقسیم کے لئے افی ڈیوٹ داخل کرنے اور قانون میں درج تین نسلوں پر مشتمل متعینہ دستاویزات پرزور نہ دیتےہوئے ہنگامی طورپر جو دستاویزات موجود ہیں اسی کےمطابق عرضیوں کو شمار کئے جانے کامطالبہ لےکر اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دراصل 17فروری کو ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکےکی جانب سے بیلگام اور بنگلورو میں ودھان سودھا اجلاس کے دوران منعقدہ ودھان سودھا چلو پروگرام کے وقت ریاستی حکومت نے جس بات کا یقین دلایا تھا، حکومت نے اس پر عمل کیا ہے۔
انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ ریاستی حکومت سپریم کورٹ میں فوریسٹ مکینوں کی تائید کرتےہوئے اپنا موقف رکھےاور تین نسلوں پر مشتمل دستاویزات کے بجائے وقتی طورپر موجود دستاویزات کی بنیاد پر فوریسٹ مکینوں کو زمین کا حق دے۔ اسی مقصد کو لے کر ریاستی سطح پر جاتھا منعقد کیا جارہا ہے۔
بھٹکل تعلقہ اتی کرم دار ویدیکے کے اہم لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری نے بات کرتےہوئے کہاکہ بھٹکل تعلقہ میں فوریسٹ مکینوں کا جاتھا 10مار چ کو بہت بڑےپیمانے پر ہوگا۔ صبح 10بجے بھٹکل سرکٹ ہاؤس سےجاتھا نکل کر شہر کی اہم سڑکوں سے گزرتے ہوئے وائی ایم ایس اے میدان کے سامنے والے بلال ہال میں اتی کرم داروں کا پروگرام منعقد ہوگا۔ پریس کانفرنس میں ضلع سنچالک دیوراج گونڈا، پانڈورنگا نائک، عبدالقیوم، محمد رضوان ، چندرونائک، شبیر شیخ ، محمد نطہر وغیرہ موجود تھے۔